پنجاب میں کرونا کی دوسری لہر ، این سی او سی نے اہم فیصلے کردیے

پنجاب میں کرونا کی دوسری لہر ، این سی او سی نے اہم فیصلے کردیے
(ایک نیوز نیوز) کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ زیادہ مریضوں والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔

کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹس سمیت شادی ہال، ریسٹورنٹس رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ تفریح گاہیں اور پبلک پارک شام 6 بجے بند ہوں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=WstW3YXcGjM
دریں اثنا میڈیکل سٹورز، کلینک اور ہسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ یاد رہے اہم فیصلے این سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے بعد ازاں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت 11 شہروں میں فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔