ادارہ شماریات کے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری 

Nov 29, 2024 | 18:47 PM

 ایک نیوز: ادارہ شماریات  کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے  گئے،مہنگائی کی سالانہ شرح 5.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  

ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔   

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں آلو فی کلو 3.34 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں لہسن 1.69 فیصد اور کیلے 1.13 فیصد مہنگے ہوئے، انڈے، مسٹرڈ آئل، گھی اور خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی 3.78 فیصد سستی ہوئی،  میں ٹماٹر 2.23 فیصد اور دال چنا 1.60 فیصد سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش،دال مسور اور چاول سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

مزیدخبریں