ویب ڈیسک: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق کے شرکاء سے بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے مشترکہ مشق کے دوران شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
آرمی چیف کی این سی ٹی سی پبی آمد پر کورکمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ مشق ’واریر 8‘ کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا، تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں کی جارہی ہے، یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشترکہ مشق ہے۔