عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Nov 29, 2024 | 17:55 PM

 بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے کے باعث 2661 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 740 روپے ہوگئی۔ 
 

مزیدخبریں