ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس کی مثبت لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار آغاز پر 100 انڈیکس نے پہلی بار 61 ہزار کی سطح عبور کی اور 61 ہزار 555 کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بنایا۔ جس کے بعد مارکیٹ نے واپسی کی راہ لی۔
اسٹاک مارکیٹ 7 روز میں 3 ہزار 667 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 228 پوائنٹس منفی پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج کا دن 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 502 پر اختتام پذیر ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ منفی ہونے سے پہلے 100 انڈیکس 61 ہزار 555 کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
شیئر بازار میں آج 69 کروڑ 22 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار کی مالیت 27 ارب 3 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 718 ارب روپے ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس کی مثبت لہر8ویں روز ٹوٹ گئی
Nov 29, 2023 | 23:51 PM