ویب ڈیسک:محکمہ سکول ایجوکیشن نے رواں برس سرکاری سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ رواں برس سرکاری سکولوں میں دسمبر ٹیسٹ لیا جائے گا، ماہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں امتحانات کا آغاز جبکہ تیسرے ہفتے میں پیپرز کا اختتام ہو گا۔
امتحانی نتائج کا اعلان موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل کر دیا جائے گا، فرسٹ اور سیکنڈ ٹرم دونوں کے رزلٹ کارڈز تمام سکولوں کو جاری کرنا ہوں گے۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکولوں کو سیکنڈ ٹرم کےامتحانات کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔