چینی سینئر پولیس افسروں کے وفد کا ماڈل پولیس سٹیشن کا دورہ

Nov 29, 2023 | 22:47 PM

ایک نیوز :  چینی صوبے جیانگ سو کے سینئر پولیس افسران کے وفد نے لاہورر کے  ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کا دورہ کیا ۔  مسٹر تین یونگ شنگ، ڈپٹی ڈی جی پبلک سکیورٹی نے آٹھ رکنی وفد کی قیادت کی۔

تفصیلات کےمطابق  چینی وفد نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن مزنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے چینی وفد کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور تھانہ کلچر میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا۔

  چینی وفد کو پولیس خدمت اور تحفظ مراکز، ای کمپلینٹ پولیس سسٹم، ایمرجنسی سروسز اور میثاق سنٹرز سے بھی متعلق آگاہ کیا گیا، سی سی پی نے کہاکہ  ماڈل پولیس سٹیشن مزنگ کو مختصر ترین مدت میں سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل پولیس سٹیشن فرینڈلی پولیسنگ کی درخشاں مثال ہے۔  جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے انسداد جرائم اور کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے۔  پولیس تھانوں کے روایتی کلچر کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ  لاہور پولیس سٹیشنز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو ضروری خدمات برق رفتار ی سے مہیا کی جا رہی ہیں۔ چینی وفد نے کہاکہ سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پر عوام کو دی جانے والی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ وفد نے دہشت گردی کے خاتمے میں لاہور پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو سراہا۔

مزیدخبریں