غزہ میں کچھ محفوظ نہیں گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں،انتونیو گوتریس  

Nov 29, 2023 | 21:55 PM

ویب ڈیسک :اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں کچھ محفوظ نہیں گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کا سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ غزہ میں 45 فیصد گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں، غزہ کی 80 فیصد آبادی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔  دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال سے وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوئیں۔

 انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ آبادی پر بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے شدید تباہی ہوئی، غزہ میں اقوام متحدہ کے 111 کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔  کسی سال اتنے بچے شہید نہیں ہوئے جتنے اسرائیل نے چند ہفتوں میں کردیے، میرے دفتر سنبھالنے کے بعد سے اب تک کسی تنازع میں اتنے بچے جان سے نہیں گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات میں جنگ بندی کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔

مزیدخبریں