بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

 بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل
کیپشن: بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے جاری اضافی ٹیکس سے متعلق ایس آر او معطل قرار دے دیا درخواست گزار وکیل سلمان اکرم راجہ کے مطابق یہ اضافی ٹیکس نگران حکومت کی جانب سے لگایا گیا ہے،  حکمنامے کے مطابق  ٹیکسیشن کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،  سیکشن 99 ڈی کے تحت اضافی ٹیکس کے اطلاق کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے۔اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ  اگر قومی اسمبلی موجود بھی ہے تو عین ممکن ہے کہ اضافی ٹیکس کے نوٹیفکیشن کی حمایت نہ کرے،  اگر قومی اسمبلی اضافی ٹیکس کی حمایت نہیں کرتی تو ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا،  ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کا ایس آر او آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے،  اسلا م آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ، آئندہ سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔