غزہ بمباری میں شہید ننھی پوتی کا دکھ ، داداپسندیدہ گڑیا اٹھا کر چومتا رہا 

Nov 29, 2023 | 21:02 PM

ویب ڈیسک: اسرائیلی بمباری میں پوتی کو کھو دینے والے دادا کی تباہ حال گھر آمد،پوتی کی پسندیدہ گڑیا کو اٹھایا ، چوما اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔
غمزدہ دادا نے کہا کہ تباہ شدہ گھر کے ملبے میں پیارے پوتے پوتیوں، 3 سالہ ریم اور 5 سالہ طارق کی کبھی نہ فراموش کرنے والی یادیں ہیں۔جہاں کبھی ان بچوں کے قہقہے گونجتے تھے اور شرارتیں اچھلتی کودتی تھیں وہاں اب ویرانی کے ڈیرے ہیں اور کھا جانے والی خاموشی ہے۔ ٹوٹے پھوٹے کھلونے اپنے ان دوستوں کی یاد تازہ کروا رہے ہیں جو منوں مٹی تلے ہمیشہ کی نیند کے مزے لے رہے ہیں۔
 میں نے اپنے چمن کے سب سے خوش نما اور معطر پھول کو الوداع کیا۔ اللہ کی امانت اس کے حوالے کی۔ نہ جانے کب کیسے کسی نے ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ورنہ تو غزہ میں روز ہی کسی نہ کسی گھر میں چراغ بجھ جاتا ہے اور کوئی پھول مرجھا جاتا ہے۔

مزیدخبریں