ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کی خبریں بالکل بےبنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی خبریں بلکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ، الیکشن کمیشن ان خبروں کی پرزور تردید کرتا ہے ، انتخابی فہرستوں کی تیاری نہ ہونے کی خبر بلکل جھوٹی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ ایسی گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مختلف چینلز پر چلنے والی خبروں کی ٹرانسکرپٹ اور ریکارڈنگ منگوا لی ہیں۔