ایک نیوز : سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے، ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی، یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے: 3 ارب ڈالر کے اِس ڈپازٹ معاہدے پر 2021ء میں دستخط ہوئے تھے اور 2022ء میں اس کا اجرائے ثانی ہوا تھا۔