ویب ڈیسک:بھارت کی مشہور ایئر لائن ایئر انڈیا کے جہاز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران فضائی حادثات میں اضافے کے باوجود بھی ایئر لائنز نے اپنے حفاظتی پروٹوکولز میں اضافے کی بجائے نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے جس کی خوفناک مثال سوشل میڈیا پر وائرل ہو تی وہ ویڈیو ہے جس میں جہاز میں سے پانی تیزی سے ٹپک رہا ہے ۔
سوشل میڈیا پرویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں جہاز میں سے دوران پرواز لیکج کے باعث پانی ٹپک رہاہے اور یہ جہاز کسی اور کا نہیں بلکہ ہمارے ہمسایہ ملک کی ایئر لائن ’ ایئر انڈیا‘ کا ہے ۔
Air India flight pic.twitter.com/9mva35HyZb
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 29, 2023
ویڈیو جہاز میں سوار مسافر کی جانب سے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عملے کی جانب سے وہ سیٹیں خالی کروا دی گئیں جہاں پر پانی گر رہا ہےجبکہ جہاز زورو شور سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ ایئر انڈیا کی پرواز میں خرابی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہو ۔ اس سے قبل بھی کئی بار اسی ایئر لائن کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں ۔
#WATCH Air India Delhi-Bagdogra flight took off with faulty AC system, passengers protested complaining of suffocation pic.twitter.com/3nibvSrb1E
— ANI (@ANI) July 3, 2017
اس سے قبل ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلائٹ کا اے سی خراب ہوگیا اور مسافر عملے سے سانس گھٹنے کی شکایت کررہے ہیں اور ہاتھ سے پنکھا بھی ہلا کرہوا لے رہے ہیں ۔