ایک نیوز :صدر مسلم لیگ ق اور سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کاکہنا ہے کہ چودھری محمد سرور نے ق لیگ نہیں چھوڑی وہ واپس آ کر وضاحت دیں گے ۔
صدر مسلم لیگ ق اور سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک کو بحران سے نکالنے کا پلان دیئے بنا الیکشن ملکی مسائل کا حل نہیں ۔ایران سے سستی گیس،توانائی کی دیگر ضروریات پوری کرنا ہوں گی ۔ایران سے گیس لینے سے سالانہ 10ارب کی بچت ہوگی۔عام آدمی کا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ۔مہنگائی توانائی عوام اور صنعتکاروں کی پہنچ سے باہر ہے ۔
چودھری سالک حسین کاکہنا ہے کہ الیکشن میں کوئی جماعت اکثریت لیتی دکھائی نہیں دیتی ۔ابھی تو الیکشن کا ماحول نظر نہیں آرہا ۔سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگاربناناہوگا۔
سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
چودھری سرور نے پارٹی نہیں چھوڑی،وضاحت دیں گے،چودھری سالک
Nov 29, 2023 | 18:58 PM