ویب ڈیسک :حماس کے سینئرعہدیدار نےاعلان کیا ہے کہ غزہ میں زیر حراست روس کے شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ جنگ بندی کے دوران زیرحراست روسی شہریوں کو رہا کردیا جائے گا۔موسیٰ ابو مرزوق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ معاہدے میں صرف خواتین اور بچے شامل ہیں اور صرف ایک روسی نژاد اسرائیلی شہری کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کے مؤقف کی وجہ سے آج مزید کئی افراد کو معاہدے کے علاوہ رہا کردیا جائے گا۔
دوسری جانب فلسطین کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حماد کا کہنا ہے کہ یہ گروپ ثالثی کرنے والے ممالک کے ساتھ ایک سمجھوتہ کرنے اور جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے بہت محنت کر رہا ہے۔ غازی حماد نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی میں توسیع ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کے لیے مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہیں،ہم قطر اور مصر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ ہم اس آپریشن کو کیسے منظم کر سکتے ہیں