تھائی لینڈ ،نشے میں دھت دلہا کی 5افرادکوقتل کرکےخودکشی

تھائی لینڈ ،نشے میں دھت دلہا کی 5افرادکوقتل کرکےخودکشی
کیپشن: Thailand, a drunken bride committed suicide by killing 5 people

ویب ڈیسک:تھائی لینڈ میں شادی کی تقریب کے دوران ’نشے میں دھت دُلہا‘ نے اپنی دلہن اور 4مہمانوں کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمال مشرقی تھائی لینڈ کے علاقے وانگ نم کھیو کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں 29 سالہ چترونگ سوکسوک اور 44 سالہ کنچنا پچونتھوک کی شادی ہو رہی تھی۔

تقریبات کے دوران مہمانوں اور رشتہ داروں نے دیکھا کہ دلہا چترونگ اپنی دلہن کے ساتھ جھگڑا کررہاہے۔ پنڈال سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور 9 ایم ایم پستول لے کر واپس آیا اور پھر فائرنگ کر دی جس سے دلہن ہلاک ہو گئی۔

فائرنگ سے لڑکی کی ماں 62 سالہ کینگتھونگ کلاجورو اور اس کی بہن اڑتیس سالہ کورنیکا ہلاک ہوگئیں۔اس موقعے پرکچھ گولیاں دو دیگر مہمانوں کو بھی لگیں۔ ان میں سے ایک 50 سالہ تھونگ نونکھونتھود ہلاک اور 28 سالہ بامرنگ چتیراٹ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 11 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر گھاس اور خون کے تالابوں پر کئی لاشوں کے تھیلے پڑے ہیں۔