سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کوئٹہ پہنچ گئے 

Nov 29, 2023 | 18:25 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز : پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-29/news-1701264374-8878.mp4

 صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤ ں  چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ، سردار ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ،علی مدد جتک، صابر بلوچ، چوہدری یاسین، سردار عمر گورگیج ودیگر نے استقبال کیا۔

کوئٹہ: صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، سلیم مانڈوی والا، شرجیل میمن و دیگر موجود تھے ۔

سابق  صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں