ایک نیوز :بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو پولیس وردیوں میں ملوث کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کانوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیدیا۔
پولیس وردی میں ملبوس کار سوار ڈاکوؤں نےشاپنگ کرنے والی سکھ فیملی کوہائی سکیورٹی زون گلبرگ میں تلاشی کے بہانے لوٹا۔
کنول جیت نامی سکھ فیملی کے ہمراہ شاپنگ کر کے پلازے سے نکلا۔ڈاکوؤں نے تلاشی کا بہانہ بنا کر کنول جیت سنگھ اور اسکی فیملی سے انڈین کرنسی،ڈیڑھ لاکھ پاکستانی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔
سکھ فیملی سے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی افسران اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سکھ یاتریوں سے ڈکیتی کا سخت نوٹس،سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیدیا۔
نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے