جب انسان اپنے تمام معاملات اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتاہے تو پھرایسے سرخرو ہوتاہے ،مریم نواز

Nov 29, 2023 | 17:26 PM

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللّہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، نوازشریف کی بریت  اس کی ایک مثال ہے ۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام میں مریم نواز نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔پارٹی ذرائع کےمطابق نواز شریف کی بریت کے فیصلے کی اطلاع چیف آرگنائزر مریم نواز کو ماڈل ٹاون میں ملی،خبر ملتے وقت مریم نواز اپنے قریبی اقارب کے گھر پر موجود تھیں،بریت کی اطلاع ملتے ہی مریم نواز کا اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور فورا شکرانے کے  نوافل ادا کئے۔تمام عزیز و اقارب کی مریم نواز کو مبارکباددی ۔

آج نواز شریف کی سچائی اور مقدمات بنانے والوں کی خیانت ثابت ہو گئی،مریم نواز کا اپنے والد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا، احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ان میں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر موجود تھے۔ نیب پراسکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اپیل منظور کر کے بری کیا گیا، شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے۔

مزیدخبریں