بریکنگ نیوز!بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی مقرر

Nov 29, 2023 | 15:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز : عمران خان الیکشن نہیں لڑیں گے، پی ٹی آئی کا ہفتے والے دن انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا اعلان۔بیرسٹر گوہر خان قائم مقام چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر اور ترجمان رؤف حسن   نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 2 دسمبر بروز ہفتہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے اور  بیرسٹر گوہر کے نام کا اعلان کیا۔ نام کا اعلان ہوتے ہی بیرسٹر گوہر آبدیدہ ہوگئے ۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لیڈر ہے چاہے وہ جیل کے اندر ہو یا باہر ۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تب تک میں یہ زمہ داری سنبھالوں گا جب تک عمران خان جیل سے باہر نہیں آتے ۔میرا نظریہ وہی ہے جو عمران خان کا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان چیئرمین تھے ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے، عمران خان جب تک واپس نہیں آتے اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا، عمران خان کا نمائندہ بن کر رہوں گا صرف تب تک جب تک خان صاحب واپس نہ آ جائیں۔مخالفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا " بیلٹ پیپر پررہے گا۔

 قبل ازیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا ۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم الیکشن کمیشن گئی ۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ تاہم لیکشن کمیشن نے زبانی فیصلہ تحریری فیصلے میں تبدیل کردیا ۔
 ان کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے 20 دن کے اندر اندر الیکشن کرنے کا حکم دیا توکل پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اس ہفتے کو انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے یہ فیصلہ ہمارے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی تھا ۔ لیکن ہمارے پاس ایک راستہ یہ تھا کہ اس فیصلے کو چیلنج کریں اور دوسرا راستہ یہ تھا کہ ہم الیکشن کروائیں۔
پھر ہم نے سوچا ہم دونوں راستے اختیار کریں گئے۔ایک راستہ ایٹرا پارٹی الیکشن اور دوسرا راستہ فیصلہ کو چیلنج کرنے کا ہے لیکن آج فیصلہ میں سنا رہا ہوں اس ہفتے ہم یہ الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ عمران خان ے مشورہ طلب کیا تھا کہ کیا وہ یہ الیکشن قانونی طور پر لڑ سکتے ہیں یا نہیں۔ہم نے پہلے سوال کا جواب تلاش کیا توشہ خانہ کیس ہمارے نزدیک وہ فیصلہ غیر قانونی ہے۔جس طرح کا الزام لگایا ہوا ہے توشہ خانہ کو ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے نااہل نہیں ہوسکتے۔
لیکن خطرات ہیں کہ بلے کا نشان پی ٹی آئی کو نہ مل سکے، میں کوئی بہانہ نہیں دینا چاھتا۔ ایٹرا پارٹی الیکشن عارضی طور پر عمران خان نہیں لڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں