نگران وزیراعظم کا دو روزہ دورہ کویت، پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش

Nov 29, 2023 | 15:22 PM

ایک نیوز: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اعلی کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچے۔ جہاں کویت کے اول نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔ 

وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے۔ 

نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز اور نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اور وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک تھے۔

مزیدخبریں