سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

Nov 29, 2023 | 15:02 PM

ایک نیوز: صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2062 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزیدخبریں