اسموگ کا روگ: ہفتہ کو اسکول بند رکھنے کی تجویز

اسموگ کا روگ: ہفتہ کو اسکول بند رکھنے کی تجویز
کیپشن: Smog: Proposes closure of schools on Saturday

ایک نیوز: کیا اس جمعہ کو بھی لاک ڈاؤن ہو گا کہ نہیں؟ اسموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔  

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت اسموگ والی ڈویژن میں ہفتہ کو سکول بند رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ مارکیٹیں ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کو مارکیٹیں مکمل بند رکھنے کی تجویز زیرغور ہے۔

نگران وزیراطلاعات عامر میر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کو سکول بند رکھنے یا نہیں حتمی فیصلہ پنجاب کی نگران کابینہ کرے گی۔