ویب ڈیسک: رحیم یار خان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے لڑکی سمیت 5 شہری جاں بحق اور 2 ڈاکو مارے گئے۔ لڑکی چھت پر کھڑی تھی جو کہ فائرنگ کی زد میں آگئی۔
ماچھکہ میں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے گنے کی کٹائی کرنے والے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق بعدازاں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد چل بسے۔
پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیا گیا تو اس دوران مقابلے میں 2 مسلح افراد مارے گئے۔
ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ کا نوٹس:
رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں کے قلع قمع کے لئے اضافی فورس تعینات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔