نوازشریف نے ن لیگ کے منشور کے ابتدائی اہم نکات کی منظوری دیدی

Nov 29, 2023 | 13:23 PM

ایک نیوز: ن لیگ کے منشور سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے منشور کمیٹی سے متعلق ابتدائی اہم نکات کی منظوری دیدی۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر 15 اہم نکات منشور میں شامل کئے گئے، منشور کے اہم نکات میں عدالتی نظام میں اصلاحات سرفہرست ہیں۔ آئینی اصلاحات،  گڈ گورننس، پولیس اصلاحات  منشور کا حصہ ہوں گی۔ 

موجودہ معاشی چیلنجوں  کا حل اور روڈ میپ دیا جائے گا، مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے گا،غربت کا خاتمہ ، روڑ میپ منشور کا حصہ ہوگا، خارجہ تعلقات کا فروغ، امن کا قیام، اور قومی دفاع بھی منشور کا حصہ ہوں گے، سول سروسز میں اصلاحات سے متعلق بھی اہم نکات منشور میں شامل کئے جارہے ہیں۔ 

وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا بھی منشور کا حصہ ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی، آبادی پر کنٹرول اور صحت اور خوراک کا تحفظ منشورکا حصہ ہوں گے، کسانوں، مزدوروں، کمزور طبقات اور اقلیتوں کے معاشی حقوق سے متعلق اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔ تعلیم، صحت، ثقافت اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے منشور میں اہم پالیسیاں شامل ہوں گی۔ 

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ کا منشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے، ہم صرف وعدے نہیں کریں گے،ماضی کی طرح عمل کرکے دکھائیں گے، ن لیگ کی روایت ، تاریخ رہی جو  وعدے کئے وہ پورے کئے،  ن لیگ کے منشور کا ایجنڈا پاکستان  اور پاکستانی عوام کی ترقی ہوگی۔ 

مزیدخبریں