بشری اور مانیکا طلاق کا ریکارڈ طلبی پر اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار

Nov 29, 2023 | 13:05 PM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ 

بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے  اعتراضی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ 

عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرکے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔ جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق ایڈووکیٹ کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، خاور مانیکا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں حکومت پنجاب، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے۔ طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔ خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔ عدالت حکومت پنجاب سے یونین کونسل کا ریکارڈ طلب کرے۔

مزیدخبریں