ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے آج حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری کا امکان ہے،ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کل کرائے گا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں، اعتراضات کا کام مکمل کرلیا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آئندہ عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے حلقوں پر ایک ہزار تین سو چوبیس اعتراضات سُنے، پنجاب سے 672،سندھ 228،خیبرپختونخوا 293، بلوچستان 124 جبکہ اسلام آباد سے 7 اعتراضات سنے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کاکام پر مکمل کیا ہے۔