رینالہ خورد:نیشنل ہائی وے پرٹریفک حادثہ،2 بچےجاں بحق

Nov 29, 2023 | 12:12 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سکول جانے والے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیزرفتار ٹریلرنےکیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور موٹروے پولیس کی جانب سے امدادی کاررواٸیاں جاری ہیں جبکہ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں