محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

ایک نیوز: اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،دوپہر شام اوررات کوتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر  بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مردان، ہری پور،پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں اور وزیرستان  میں آندھی/  تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ  بارش اور پہاڑوں پربرفباری  کاامکان ہے۔

پنجاب  کے بالائی علاقوں  میں  مطلع ابر آلود رہےگا۔رات کومری، گلیات، راولپنڈی،  اٹک، چکوال،   جہلم،  منڈی بہاؤالدین،  گجرات،میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ،وزیرآباد،سیالکوٹ،نارووال، لاہور،حافظ آباد سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ اورقصور میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کےاوقات میں اوکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غا زی خان اورگردونواح میں دھند اورسموگ چھائےرہنے کاامکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ  شمالی  اضلاع میں سرد رہے گا۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم  خشک رہےگا۔ تاہم جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری  کاامکان ہے تاہم کشمیر میں  چندمقا مات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔