ایک نیوز: بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی،قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اکتوبر کیلئے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے،درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔
فیول پرائس کی مد میں بقایاجات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں،ایف سی اے اور بقایاجات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا۔
نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد آج حتمی فیصلہ کرے گا۔