تمام اقدامات بےسود،لاہورکی فضائی آلودگی میں بدستوراضافہ

Nov 29, 2023 | 11:57 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کم نہ کیا جا سکا،شہرمیں آج بھی سموگ اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ شہرکاروگ بن گئی،آج لاہور کے علاقے کینٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517 جبکہ عامر ٹاؤن اور مال روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہے جن میں تکنیکی مشکلات اور پراجیکٹ کے ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل ہے، مصنوعی بارش برسانے کیلئے طیاروں کی عدم دستیابی تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیےرات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزیدخبریں