ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا ہمارے لئے بہت چیلنجنگ ہے۔ ہم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اچھا آغاز کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے راولپنڈی میں تیاریوں کا آغاز کیا جس میں منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ ڈومیسٹک پرفارمرز کو بھی بلایا تھا۔ ہمارے پاس آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف پانچ میچز میں بابر بیٹھا رہا۔ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد گزشتہ سیزن میں پرفارم کرکے واپس آیا۔ حالیہ دنوں میں میری فارم بہت اچھی رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم سلیکشن میں میری مکمل مشاورت شامل ہے۔ امام الحق اور عبداللہ شفیق بطور اوپنر پچھلے ایک سال سے مسلسل اچھا پرفارم کررہے ہیں۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نمبر تین پر کھیل رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خرم شہزاد اور میر حمزہ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا صلہ ملا ہے جو کہ اچھی بات ہے۔