ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہہ دیا کہ الیکشن ہونے جا رہےہیں،10تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا،قلم دوات کے نشان پرراولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔مجھ سمیت ووٹ مانگنے جانیوالوں کو لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ عوام میں جذبہ نہیں،بھوک،افلاس اور مہنگائی ہے،جو ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے،مجھ پر 68کیسز بنے ہیں۔
اللہ مجھے کامیابی دے گا،میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شیخ رشید کی ضمانت کنفرم
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں پیش ہوئے، شیخ رشید احمد وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔