ایک نیوز:عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے کہہ دیا کہ الیکشن ہونے جا رہےہیں،10تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں،اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا،قلم دوات کے نشان پرراولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔مجھ سمیت ووٹ مانگنے جانیوالوں کو لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ عوام میں جذبہ نہیں،بھوک،افلاس اور مہنگائی ہے،جو ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا،ان کا کہناتھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے،مجھ پر 68کیسز بنے ہیں۔
اللہ مجھے کامیابی دے گا،میرے خلاف تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/olWpw3MMMY
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2023
شیخ رشید کی ضمانت کنفرم
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں پیش ہوئے، شیخ رشید احمد وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،عدالت نے شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کنفرم کردی۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کا معاملہ عدالت نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ شیخ رشید احمد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش pic.twitter.com/zfAGqRUvXd
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2023