ثقافت کے ذریعے پاک ترک دوستی کو فروغ دینے کے لیے سمپوزیم کا افتتاح

ثقافت کے ذریعے پاک ترک دوستی کو فروغ دینے کے لیے سمپوزیم کا افتتاح
کیپشن: Inauguration of symposium to promote Pak-Turkish friendship through culture

ایک نیوز: ثقافت کے ذریعے پاک ترک دوستی کو فروغ دینے کے لیے سمپوزیم کا افتتاح 28 نومبر کو بگسیلر بیلیڈیے میں کیا گیا۔ استنبول یونیورسٹی میں تعلیمی سیشن 29 نومبر کو منعقد ہوگا۔

سمپوزیم میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں ڈپٹی گورنر استنبول، اے کے پارٹی باگسیلر کے سربراہ، ریکٹر استنبول یونیورسٹی، بگسیلر میونسپلٹی کے میئر، پاکستان کے سفیر، سفارتی برادری اور استنبول یونیورسٹی کی دعوت پر پاکستان سے 7 پروفیسروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

سمپوزیم میں سیالکوٹ یونیورسٹی کی طرف سے دوستی کو فروغ دینے والی فائن آرٹس پینٹنگ کا بھی افتتاح کیا گیا۔