توشہ خانہ،190ملین پاؤنڈکیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

Nov 29, 2023 | 11:41 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

سردار مظفر عباسی  نے کہا کہ آج القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہونی ہے،توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوگئی۔

بعد ازاں احتساب عدالت کےجج محمد بشیرنے توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ اور190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزارت قانون و انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےجیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت قانون کےاعلامیے کے مطابق احتساب عدالت توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

یاد رہے کہ القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کرینگے۔بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی جائے گی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 29 نومبر تک منظور کی تھی۔نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی عدالت میں پیش ہونگے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء بھی پیش ہونگے۔

مزیدخبریں