ایک نیوز: مودی سرکار نے مسلم دشمنی میں کھیلوں کو بھی نہ بخشا۔ بھارت کی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد 7 کشمیری طلباء یو اے پی اے کے تحت پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کرلیے گئے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگانے والے طلباء پر یو اے پی اے کے کالے قانون کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ 19 نومبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کے دوران کشمیری طلباء نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔
کشمیری نوجوانوں کو یو اے پی اے کے کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔ صحافیوں، کارکنوں اور طلباء پر یو اے پی اے جیسے سخت قوانین لاگو کرنا مودی کی بے رحم ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں ٹی20 ولڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر کشمیروں کو بغاوت کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی میڈیا نے مودی سرکار پر تنقید کی ہے۔