ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/jQqbdd04Bt#SBPExchangeRate pic.twitter.com/Yecq2xzTnp
— SBP (@StateBank_Pak) November 29, 2023
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر13پیسے سستا،285.52سےکم ہو کر 285.39روپےپربند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ نے 61 ہزار کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 61 ہزار 555 کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔دوسرے سیشن کے آغاز سے کچھ کمی ریکارڈ کی گئی ۔مارکیٹ 228 پوائنٹس کی کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 384 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 141 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 230 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 66 کروڑ 21 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ 25 ارب 27 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,555 جبکہ کم ترین سطح 60,328 رہی ۔