ایک نیوز: اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اے این ایف کے مطابق ملزمان معاشی مشکلات سے دوچار افراد کو منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔ جون 2021 سے اگست 2023 تک اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر 18 آپریشن کیے۔ کارروائیوں کے نتیجے میں گینگ سے منسلک 19 سمگلرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔
18 نومبر2023کو گروہ کے 2 اہم ارکان عبدالقیوم خان اور حسین خان کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے منشیات کی اسمگلنگ میں براہ راست ملوث ہونے کا اعتراف کیاہے۔
مذکورہ کارروائیاں معاشی مسائل سے دوچار افراد کے ممکنہ استحصال کی روک تھام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ گروہ کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے منشیات سے پاک مستقبل کے عزم کا اظہار ہے۔