ایک نیوز: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے ملک کے امیرطبقات کے انکم ٹیکس کے چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت ہوئی۔ جس میں ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال نے ڈیٹا پر طویل نشست کی۔
ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لیے ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ صنعتکاروں، وکلاء اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔