بنوں: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

Nov 29, 2023 | 11:31 AM

ایک نیوز: تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر جارہا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔

حکام نے بتایا کہ مرنے والے اہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سے ہوئی، جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔

مزیدخبریں