انگلش پریمیئر لیگ: آرسنل نے دفاعی چیمپئن سےپہلی پوزیشن چھین لی

Nov 29, 2023 | 07:07 AM

ویب ڈیسک:انگلش پریمیئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
آرسنل کی ٹیم30 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ دفاعی چیمپئن کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ29 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔
لیور پول اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے28،28 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،انگلش پریمیئر لیگ کے32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے، نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔
ویسٹ ہیم کی ٹیم 20پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ چیلسی اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 16، 16 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔ 
مجموعی طور پر یہ ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان15 جون 2023 کو کیا گیا تھا، لیگ میں شامل تمام20 ٹیمیں اب تک 13،13 میچز کھیل چکی ہیں،آرسنل کی ٹیم  دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی سے پہلی پوزیشن چھیننےمیں کامیاب ہوگئی۔

مزیدخبریں