شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی اداکاری کےساتھ گلوکاری میں انٹری

Nov 29, 2023 | 06:11 AM

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہاناخان نےاداکاری کےساتھ گلوکاری کےمیدان میں بھی انٹری دیدی۔
تفصیلات کےمطابق دہائیوں سےبالی ووڈانڈسٹری پرراج کرنےوالےکنگ خان کی بیٹی بھی شوبزکی دنیامیں قدم رکھ رہی ہےجس میں سہاناخان فلم میں اداکاری کےساتھ گلوکاری بھی کرینگی۔
سہانا خان نامور فلمساز زویا اختر کی فلم ”دی آرچیز“کے ساتھ اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کررہی ہیں اور اب نئی خبر کے مطابق فلم میں ان کا گانا بھی شامل ہے۔
”دی آرچیز“کی ریلیز سے قبل فلم میکرز نے میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا گانا”جب تم نہ تھیں“ شامل ہے۔
سہانا خان نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےاکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کسی بھی فلم کیلئے اپنا پہلا گانا گایا ہے، ساتھ ہی انہوں نے زویا اختر اور شنکر مہادیون کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ”دی آرچیز“ میں16 گانے شامل کیے گئے ہیں جسے مختلف گلوکاروں نے آواز دی ہے۔

مزیدخبریں