غزہ،24گھنٹوں میں عمارتوں سے 160لاشیں برآمد 

Nov 29, 2023 | 00:31 AM

 ویب ڈیسک:غزہ میں عارضی جنگ بندی ہونے پر اسرائیلی بمباری کی تباہ کاریاں سامنے آرہی ہیں،24گھنٹوں کے دوران ملبے سے 160لاشیں برآمد ہوئیں۔
 غزہ میں فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی، غزہ کے شہدا  میں 6 ہزار 150 بچے اور  4 ہزار  سے زائد خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق 6 ہزار  سے زائد افراد کے ملبے تلے دبے ہونےکا خدشہ ہے۔
کئی روز کی بمباری کے بعد جمعہ سے اسرائیل نے 4 روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور پیر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا آخری روز تھا لیکن عارضی جنگ بندی میں مزید 2 دن کی توسیع کردی گئی جس کے بعد ملبے تلے دبے افرادکی تلاش کے کام میں تیزی آئی ہے۔ 
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قلت کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اور اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں