ویب ڈیسک:غزہ جنگ کے باعث اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن نے رواں سال غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردنی چرچ کونسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کے لیے اس سال کرسمس سادگی سے منایا جائے گا۔غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بیت لحم میونسپلٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش پر کرسمس کی روایتی تقریبات نہیں ہوں گی۔
بیت لحم میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔