ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بطور وزیر قانون دوبارہ ذمہ داری سنبھالنے کیلئے سینئر وکلا سے مشاورت کے بعد دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر رضامندی ظاہرکردی ۔
تفصیلات کےمطابق اعظم نذیر تارڑ نے سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون سمیت دیگر سینئر وکلا سے بات چیت کی،احسن بھون سمیت دیگر وکلا نے اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے کا مشورہ دیا،اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا،سینیارٹی کے اصول کے برخلاف ججز تقرری پر اعظم نذیر تارڑ نے استعفی دیا تھا،اعظم نذیر تارڑ کل سے دوبارہ بطور وزیر قانون کام شروع کریں گےوزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں لیگی وزرا نے اعظم تارڑ کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے کی درخواست کی۔
[