فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ، پرتگال نے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

 ایک نیوز نیوز:فیفا ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی۔

 تفصیلات کے مطابق  فیفا ورلڈ کپ کے نویں روز کے آخری میچ میں پرتگال نے یوراگوئے کو دو صفر سے شکست دی۔ اس میچ کے ہیرو پرتگال کے برونو فرنانڈس رہے جنہوں نے 54 منٹ میں پہلا گول اسکور کیا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے دوسرا گول برونو فرنانڈس نے فاؤل کے نتیجے میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی پر بنایا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں اُن کی جانب سے کی گئیں ٹرائیاں گول میں نہ جاسکیں جس کے سبب وہ اس ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کے اعزاز سے محروم ہو گئے ۔

پرتگال نے میچ میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔