فیفاورلڈ کپ ،نیدرلینڈز اور سینیگال نےپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفاورلڈ کپ ،نیدرلینڈز اور سینیگال نےپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: فیفاورلڈ کپ ،نیدرلینڈز اور سینیگال نےپری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 ایک نیوز نیوز:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں نیدلینڈز اور سینیگال کی ٹیم نے اپنے  اپنے میچز جیت  لئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز نے میزبان قطر کو  0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کیا۔نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گاکپو نے 29 ویں اور ڈی جونگ نے 49 منٹ میں گول کیا۔اس جیت کے ساتھ ڈچ ٹیم گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ گروپ اے کے ایک اور میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔سینیگال کی جانب سے ساڑ اور کولیبالی نے گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں 8 گروپس میں ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔