ایک نیوز نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی وزیراعظم شہباز شریف کی تائید میں سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ منظور نہ کیے جانا خوش آئند ہے۔
انہوں ںے اپنے بیان میں کہا کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایک محنتی اور زیرک پارلیمنٹیرین ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ اعلٰی سمجھ بوجھ کے مالک اور ہمارے کو لیگ بھائی ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اعظم نذیر تارڑ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔