عالمی سب میرین کیبل میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

Nov 29, 2022 | 22:29 PM

ایک نیوز نیوز : عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے بتایا کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل اے اے ای ون میں ہوئی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی   سروس متاثر ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

مزیدخبریں